۱۔
کمزور اور بہت زیادہ دبلے افراد حجامہ نہ لگوائیں
۲۔
معمّر افراد جو کہ بہت کمزور ہیں اس وقت تک حجامہ نہ لگوائیں، جب تک اشد ضرورت نہ ہو۔
۳
بچوں کوحجامہ نہ لگوائیں۔ (Dehydration) پانی کی کمی کا شکار
۴
جگر کے شدید امراض میں مبتلا اشخاص حجامہ نہ لگوائیں۔
۵.
اسقاط کی مریضہ حجامہ نہ لگوائے۔
۶۔
غسل کے فوری بعد حجامہ نہ لگوائیں
۷۔
قے ہو جانے کے فوری بعدحجامہ نہ لگوائیں۔
۸۔
گردہ کی صفائی کروانے والے مریض حجامہ کسی طبیب کے مشورے سے لگائیں۔
۹۔
دل کا تبدیل کروانے والے حضرات حجامہ نہ لگوائیں۔البتہ کسی ماہر کی نگرانی میں ایسا کر سکتے ہیں۔
۱۰۔
حجامہ لگوانے کے فوری بعد (ایک گھنٹے تک) کچھ کھانے سے احتراز کریں
۱۱۔
گھٹنے پر سوجن ہونے کی صور ت میں حجامہ اس کے اوپر نہیں بلکہ ہٹا کر لگانا چاہیے۔
۱۲۔
پیر کی رگیں سوجی ہوں تو حجامہ اس حصہ سے دور لگائیں اور بہت احتیاط کریں۔
۱۳۔
اور خون کی بیماریوں میں جن خون رکتا نہیں، چیرا لگا حجامہ نہیں لگانا چاہیے۔ (اس فن کے ماہرین علاج کر سکتے ہیں)
۱۴۔
کم فشارِ خون کے مریضوں کی صورت میں کمر کے قریب ریڑھ کی ہڈیوں کے قریب حجامہ نہیں لگا چاہیے۔ حجامہ کم وقفہ وقفہ سے لگانا چاہیے۔ ایک ہی وقت میں ایک یا دو سے زیادہ حجامہ نہیں لگانا چاہیے۔
۱۵۔
خون کی کمی کے مریضوں کو ایک کے بعد دوسرا حجامہ لگاتے وقت ان کی جسمانی کیفیت اورقوت برداشت کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ بے ہوشی کی صورت میں حجامہ کے تمام آلات ہٹا لیں اور مریض کو میٹھا مشروب پلائیں۔
۱۶۔
کسی نئے مریض کو حجامہ لگانے سے پہلے اُسے نفسیاتی طور پر تیار کر لینا چاہیے۔ ایسا کرنے کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے کسی دوسرے مریض کو حجامہ لگتے دکھائیں اور حجامہ کے فوائد پر روشنی ڈالیں۔
۱۷۔
حاملہ عورتوں کو ابتدائی تین مہینوں میں حجامہ نہیں لگانا چاہیے۔
۱۸۔
حجامہ لگانے سے قبل مریض سے اس کی مندرجہ ذیل بیماریوں کے بارے میں تحقیق ضرور کر لیں: ذیابیطس، دل کے اَمراض، جگر کے اَمراض، سرطان، رباط کی ٹوٹ پھوٹ او ر گھٹنوں کا ورم۔
۱۹۔
عورت کےحجامہ لگانے والا محرم ہو یا پھر کوئی اور عورت حجامہ لگائے۔ بصورت مجبوری مرد بھی لگا سکتا ہے۔
۲۰۔
نشہ آور اَدویات کھانے والے کو حجامہ نہیں لگانا چاہیے، جب تک کہ وہ ان کا استعمال ترک نہ کر دے۔ اسی طرح خوفزدہ شخص کو بھی حجامہ نہ لگائیں، جب تک وہ پُر سکون نہ ہو جائے۔
۲۱۔
خون کا عطیہ دینے والے کو فورا حجامہ نہیں لگانا چاہیے، بلکہ دو تین دن کے بعد لگائیں
۲۲۔
(Asprin, Clopidogret,Warfarin)خون کو پتلا کرنے والی ادویات
استعمال کرنے والے مریض حجامہ نہ لگوائیں، جب تک ان ادویات کو, چھوڑ نہ دیں اور خون اپنی اصل حالت میں نہ آجائے
۲۴-
کے مریض جو جب حجامہ لگانا ہو تو اس صبح اس کی شکر (شوگر) ٹیسٹ کر لیں شوگرتقریباً
ہونی چاہیے اور چیرے بالکل ہلکے لگائیں۔ m100 mg